ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملکی اور ہلے انگڈی میں شرپسندوں نے کیا دو مساجد پر پتھراؤ

ملکی اور ہلے انگڈی میں شرپسندوں نے کیا دو مساجد پر پتھراؤ

Mon, 16 Jan 2017 15:19:41    S.O. News Service

منگلورو 16؍جنوری (ایس او نیوز) کچھ شرپسندوں کی جانب سے اتوار کے دن ملکی اور ہلے انگڈی میں دو مساجد پر پتھراؤ کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ پتھراؤ کی وجہ سے مساجدکے سامنے کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے چورچور ہوگئے ہیں۔

پتھراؤ کا ایک واقعہ ملکی کے کے ایس راؤ نگر کی مسجد میں جبکہ دوسرا واقعہ ہلے انگڈی میں سنتے کٹے کی مسجد میں پیش آیاہے۔یہ دونوں وارداتیں رات کے اندھیرے میں نامعلوم شرپسندوں نے انجام دی ہیں جس کا پتہ صبح نماز کے وقت چلا ہے۔شرپسندوں کی اس حرکت کی خبر ملتے ہی ایم ایل اے ابھئے چندرا جین،سابق وزیر امرناتھ شیٹی اور دیگر مقامی لیڈروں نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ 

ملکی پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ڈی سی پی شانتا راجو، اے سی پی راجیندرا،ملکی انسپکٹر اننت پدمنابھاوغیرہ نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔


Share: